Home बुलडाणा ایمان تنظیم نے کی نیوز 18 اینکر کے خلاف شکایت* امش دیوگن...

ایمان تنظیم نے کی نیوز 18 اینکر کے خلاف شکایت* امش دیوگن کی فوری گرفتاری کا کیا مطالبہ

511

*ایمان تنظیم نے کی نیوز 18 اینکر کے خلاف شکایت*

امش دیوگن کی فوری گرفتاری کا کیا مطالبہ

امراوتی:سید توصیف: کچھ روز پہلے ٹی وی کے ایک چینل نیوز 18 پر ایک بحث مباحثہ کا پروگرام چل رہا تھا جس میں کچھ سادھوں اور کچھ مولانا بھی موجود تھے پروگرام کے دوران اچانک پروگرام کے اینکر امیش دیوگن نے ہندوستان کے مشہور و معروف مبلغ اسلام (ولی) حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ جن کے اوپر تمام مذہب کے لوگوں کا عقیدہ ہے ان کی شان میں گستاخی کی ان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے جس کے بعد تمام ہندوستان میں اس بات کی مخالفت ہونے لگی انفرادی طور پر تو کئی مختلف تنظیموں کی جانب سے امیش دیوگن کے خلاف شکایت درج کی گئی اور فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جانے لگا جس زمن میں ایمان تنظیم امراوتی نے بھی گودی میڈیا کے اینکر امیش دیوگن کے خلاف شکایت درج کی ایمان تنظیم کے ضلع صدر محمد وسیم سرتاج اور ان کے ساتھی مولانا عا شقِ حافظ سیف القمر حافظ ناظم ریحان احمد سید دانش عمران احمد اببو ٹھیکیدار نے شکایت درج کی اور ایسے نیوز چینلوں کو بند کیا جائے اور امیش دیوگن کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا

*ہندوستان میں مختلف جگہوں سے شکایت درج ہونے کے بعد اور مخالفت کی وجہ سے اینکر امیش دیوگن نے معافی مانگ لی ہے مگر سوال یہ اٹھتا ہے کہ پہلے تو آپ جان بوجھ کر غلطی کرتے ہو پھر معافی مانگتے ہو اگر معافی مانگتے ہو تو غلطی کیوں کرتے ہو اگر معافی مانگنے سے غلطیاں معاف ہوجاتی ہیں تو پھر ہمارے ہندوستان میں قانون کی کوئی ضرورت ہی نہیں اس طرح کی گستاخی ہونے کے بعد مسلمان ہی نہیں نہیں تمام عقیدت مندوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچی ہے اور یہ کوئی غلطی نہیں گناہ ہے ایسے اینکروں کو فورا گرفتار کر کے انہیں سزا دینی چاہیے تاکہ دوبارہ کسی کی ہمت نہ ہو اس طرح کی گستاخی کرنے کی*