Home महत्वाची बातमी *کورنٹائین ھونے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں،بلکہ خود آگے آئیں اور اپنے...

*کورنٹائین ھونے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں،بلکہ خود آگے آئیں اور اپنے اہل خانہ کو بھی جانچ کروا کر اس وباء سے اپنی اور ان کی حفاظت کیجیئے۔۔۔۔۔

128

*کورنٹائین ھونے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں،بلکہ خود آگے آئیں اور اپنے اہل خانہ کو بھی جانچ کروا کر اس وباء سے اپنی اور ان کی حفاظت کیجیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔*
۔جلگاوں اقراء میڈیکل کالج کے کورنٹائین سینٹر سے آج ۱۹ افراد کو ان کی رپورٹ Negative آنے پر انھیں چودہ دن گھر پر ھی رکنے کی ھدایت دے گھر پر روانگی کردی گئی۔ساتھ ھی ۱۱ افراد کی Positive رپورٹ آئی ،کیونکہ الحمداللہ ان لوگوں میں بیماری کے کوئی علامات نہیں تھے لہذا ان لوگوں کو گورنمنٹ پولیٹیکنکل کالج جلگاوں میں بھیج دیا گیا،جہاں انھیں Isolation ward وارڈ میں چند روز رکھا جائے گا اور اسکے بعد انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔اس طرح آج تک کل65 لوگ Negative آنے پر انھیں ان کے گھروں پر بھیج دیا گیا ھے۔ ابھی تک یہاں سے ایک بھی
فرد کو سول ہاسپٹل نہیں بھیجا گیا ھے۔وہ لوگ جو کورنٹائین سے دور بھاگ رھے ھیں یا کورنٹائین ھونےسے کترا رھے ھیں ان سے گذارش ھے کہ وہ خود آگے آئیں اور اپنےآپ کو اور اپنے اہل خانہ کو اس وباء سے بچائیں۔کیونکہ ھمیں کورونا سے لڑنا ھے ۔ڈرنا نہیں۔!!!
جن افراد کی رپورٹ منفی آئی ھے ان کو ھوم کورنٹائین کا سکہ لگاتے ہوئے نرس یاسمین پٹیل اور سامنے بیٹھے ہوئے فیروز ملتانی،عبدالغفار ملک،عبدالکریم سالار،سید شاھد اور ڈاکٹر رضوان کھاٹک کو دیکھا جا سکتا ھے۔