Home आध्यात्मिक  اسلام کے بارے میں جانتی ہوں , میرے والد مسجد جایا کرتے...

 اسلام کے بارے میں جانتی ہوں , میرے والد مسجد جایا کرتے تھے: فلمسٹارپرینکا چوپڑا

313
0

 

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ
اور ہالی ووڈ میں بھی قسمت آزمائی کر چکی پرینکا چوپڑا نے اسلام سے اپنی واقفیت کے بارے میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’میرے والد مسجد جایا کرتے تھے، اس لیے مجھے اسلام کے بارے میں کئی باتیں معلوم ہیں۔‘‘ یہ بیان پرینکا چوپڑا نے امریکہ کی مشہور ٹی وی اینکر اوپرا ونفرے کے ساتھ انٹرویو کے دوران دیا۔
دراصل اوپرا ونفرے نے پرینکا چوپڑا کا جو انٹرویو لیا ہے، وہ چند دنوں میں نشر ہونے والا ہے، لیکن اس سے پہلے اس انٹرویو کے کچھ حصے وائرل ہو رہے ہیں۔ اس میں پرینکا چوپڑا یہ بتاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں کہ ہندوستان میں بچوں کی پرورش کس طرح ہوتی ہے اور مذہبی نظریات و جمہوری قدروں کا ان پر کس طرح اثر پڑتا ہے۔پرینکا چوپڑا اپنے بچپن کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ان کی زندگی پر ہندو، مسلم اور عیسائی، تینوں مذاہب کا اثر رہا۔

انھوں نے کہا کہ وہ ہندو ہیں اور ہندو مذہب کے مطابق اپنے گھر کے مندر میں پوجا کرتی ہیں، لیکن ساتھ ہی ان کی تعلیم کانوینٹ میں ہوئی ہے جہاں عیسائیوں والی دعا ہوتی تھی۔ پرینکا چوپڑا کو انٹرویو کے دوران یہ کہتے ہوئے بھی سنا گیا کہ ان کے آنجہانی والد اشوک چوپڑا نے ہمیشہ انھیں سکھایا ہے کہ سبھی مذاہب کا راستہ ایک ہی ایشور تک جاتا ہے۔میں یقین کرتی ہوں کہ کوئی بڑی طاقت ہے اور میں اس پر یقین کرنا چاہتی ہوں۔‘‘