Home जळगाव پہور ملت اسکول میں مشن یوپی ایس سی رہنمائی کیمپ منعقد

پہور ملت اسکول میں مشن یوپی ایس سی رہنمائی کیمپ منعقد

123

 

*جامنیر تعلقہ کے پہور کی ملت اردو اسکول میں مشن یوپی ایس سی رہنمائی کیمپ کا انعقاد ہوا۔ٹلاوت کلام ثانیہ پٹیل اس طا لبہ نے پیش کی۔عبالقیوم شاہ سر نے مشن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔پروفیسر عرفان شیخ نے یوپی ایس سی امتحان کے بارے میں مفصل معلومات سے طلبہ وطالبات کو روشناس کرایا۔ڈاکٹر وقار شیخ نے یوپی ایس سی اور اس کے علاوہ دیگر امتحانات کی بھی معلومات دی اور اردو میڈیم کے دیہاتوں اور غریب گھرانوں کے بچے اور لڑکیوں نے اس امتحان میں کیسے کامیابی حاصل کی اس کی ویڈیوز طلباء کو بتلاۓ۔ڈاکٹر ہارون بشیر نے اس مشکل ترین امتحان کو آسان ترین کیسے بنایا جاسکتا ھے اور کامیابی حاصل کرنے کے لئے کیا؟عملی طور پر محنت کرنی ھے۔بڑے اچھے انداز میں پیش کیا۔اپنی صدارتی تقریر میں عبدالکریم سالار نے طلبہ،اساتذہ اور سرپرستوں کو اپیل کی کہ آپ کی اولادیں اللہ نے ذایع ھونے کے لئے نہیں دی ھیں ان پر بھروسہ اور محنت کریں انشاءاللہ یہ ضرور کامیاب ہونگے۔*
*پروگرام کی نظامت محمد اقبال سر نے کی۔مہمانوں میں جناب سیدنفیس جناب،قمروالدین شیخ،یوسف بابا سیکرٹری،ھیڈ ماسٹر زاہد *پٹیل،ضلع پریشد کے حاجی افضل جناب،نجم الدین جناب،حنیف سر،شکیل سر، محسن سر،قادر سر اور دیگر حضرات موجود تھے۔*