Home महत्वाची बातमी چیف منسٹر، ڈپٹی چیف منسٹر ،ھوم منسٹر، کلکٹر اور ایس۔پی۔جلگاوں کو آن...

چیف منسٹر، ڈپٹی چیف منسٹر ،ھوم منسٹر، کلکٹر اور ایس۔پی۔جلگاوں کو آن لائن میمورنڈم دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راویر (شیخ شریف)

114

راویر (شیخ شریف)

دو سماج میں نفرت پیدا کرنے کیلئے جھوٹے ویڈیو بناکر لوگوں کو گمراہ کرنا،مذہبی دل آزاری،کچھ میڈیا کا دلی مرکز کے تعلق سے ایک طرفہ خبریں دکھانا اور ان کے تعلق سے غیر دستوری الفاظ کا استعمال کرنا،راج ٹھاکرے کا مرکز کے کورونا مریضوں کو گولیاں مارنے کا کہنا اور دھمکیاں دینے کے خلاف ایک میمورنڈم کے ذریعے سخت کارروائی کی مانگ کے لئے مورخہ سات اپریل کو ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلی،نائب وزیر اعلی،ھوم منسٹر، محکمہ اقلیتی امور منسٹر،ضلع کے پالک منتری،کلکٹر اور ڈی ایس پی صاحب کو یہ میمورنڈم منجانب پرتیبھا شندے تائی(صدر لوک سنگھرش مورچہ )،عبدالکریم سالار(صدر مولانا آزاد وچار منچ)عبدالغفار ملک (صدر انجمن تعلیم المسلمین )مکند سپکاڑے(کوآرڈینیٹر سنویدھان جاگر سمیتی )فاروق شیخ (صدر منیار برادری مہاراشٹر) سچن دھانڈے(سیکریٹری شیتکری سنگھٹنا) سے دیا گیا۔
ساتھ میں کچھ متنازعہ ویڈیو اور پوسٹ وغیرہ بھئ بھیجیں گئی ھیں۔

ھمیں خوشی ھے کہ ھمارے ضلع کے کلکٹر اور ایس پی صاحب تمام حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔جھوٹی،متنازعہ اور مذھبی
منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارھی ھے۔اب تک تقریبا” ۱۵ سے زائد لوگوں پر پولیس FIR داخل کرچکی ھے۔
تمام لوگوں سے گذارش ھے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے اپنی ذمہ داری نبھائیں اورکہیں بھی کوئی شرارتی عناصر اگر ایسی حرکت کرتے ہیں تو پہلے اسکی پوری تحقیق کریں اور پھر اس کے بعد پولیس کو انفارم کریں۔اس تعلق سے آپ ھم سے بھی رابط قائم کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔عبدالکریم سالار ۔جلگاوں۔