Home उर्दू پٹنی ہائی اسکول پالدھی کی طالبہ گلناز نے کھلاءے کامیابی کے گل...

پٹنی ہائی اسکول پالدھی کی طالبہ گلناز نے کھلاءے کامیابی کے گل شرکاء نے کیا ناز

732

 

*جلگاؤں :ضلعی ادارہ برائے تعلیم و تربیت جلگاوں کے زیر اہتمام منعقدہ ضلعی تقریری مقابلہ میں محمد طاہر پٹنی اردو ہائی اسکول پالدھی کی با صلاحیت و ہونہار طالبہ گلناز سکندر پٹیل نے “کوڈ 19 کے حالات اور ہماری ذمہ داریاں” اس موضوع پر تقریر کرتے ہوئے اول انعام حاصل کیا ۔ گلناز کی آواز، انداز، مواد لہجہ کا اتار چڑھاؤ اور لفظوں کی ادائیگی نے شرکاء کے دل جیت لئے ۔ مقابلہ میں شریک تمام ہی طلبہ و طالبات نے بہترین تقاریر کیں۔انجمن خدمت خلق کے صدر ڈاکٹر امان اللہ شاہ، سیکریٹری شیخ حسن، خازن ڈاکٹر محمد طاہر، تعمیراتی کمیٹی کے چیئرمن عبدالمجید زکریا، پٹنی ہائی اسکول پالدھی کے صدر مدرس مشتاق کریمی و جملہ اسٹاف ضلعی ادارہ برائے تعلیم و تربیت (DIET) کے ذمہ داران ڈاکٹر انل جھوپے، پروفیسر راجندر مہاجن، سید الطاف علی رہنما و دیگر کا شکریہ ادا کرتا ہے کہ انھوں نے اردو میڈیم کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے یہ اقدام اٹھایا ۔اسی طرح مقابلہ میں شریک تمام طلبہ و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد*