Home जळगाव ارولہ میں مشن یوپی ایس سی رہنمائی کیمپ منعقد ہوا*

ارولہ میں مشن یوپی ایس سی رہنمائی کیمپ منعقد ہوا*

225

*پارولہ میں مشن یوپی ایس سی رہنمائی کیمپ منعقد ہوا*

ضلع جلگاؤں کے پارولہ شہر میں مشن یوپی ایس سی رہنمائی کیمپ کا انعقاد ہوا۔جس میں پارولہ تعلقہ کی پرائمری اسکول اور ہائی اسکول کے ٹاپرس طلبہ نے شرکت کی۔یہ کیمپ خلیل شیخ صاحب کی رہنمائی میں منعقد ھوا۔صدارت عبدالکریم سالار نے کی۔
پروگرام کی غرض و غایت عبدالقیوم شاہ سر نے بیان کی ڈاکٹر وقار شیخ نے طلبہ کو یو پی ایس سی اور اس کے مختلف امتحانات کے بارے میں مفصل معلومات پیش کی۔طلباء نے نا مساعدحالات میں بھی یو پی ایس سی کریک کیا اور آج وہ بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں ان کے ویڈیوز کے ذریعے سے بچوں کو معلومات دی۔اے ڈی آئی خلیل شیخ صاحب نےاس مہم کا پورا پورا فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔ ڈاکٹر ہارون بشیر نے یو پی ایس سی جیسے مشکل ترین امتحان کو کیسے آسان ترین کیا جا سکتا ھے؟ اس پر عملی پروگرام پیش کیا۔صدارتی خطبے میں عبدالکریم سالار نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں کڑی محنت کرنے کی نصیحت کی۔
پروگرام میں خصوصی طور پر حاجی محمد ماسٹر،گوند آبھا،سید نفیس جناب،کلیم سر،رحیم سر،عرفان قریشی سر، روبینہ میڈم سلمہ میڈم،رؤف سر,آصف سر اور بڑی تعداد میں سر پرست موجود تھے۔
نظامت انذر مصطفی آبادی نے کی۔ رسم شکریہ شکریہ غلام دستگیر جناب نے ادا کیا۔