Home महत्वाची बातमी اسکول میں مشن یوپی ایس سی رہنمائی کیمپ

اسکول میں مشن یوپی ایس سی رہنمائی کیمپ

98

*ملت اسکول میں مشن یوپی ایس سی رہنمائی کیمپ*

*ملت ہائی اسکول و جونیئر کالج مہرون میں ساتویں اور نویں جماعت کے ٹاپرس طلبہ کو یوپی ایس سی امتحان کیسے کریک کیا جاسکتا ھے؟ اس مقصد کے لیے الفیض فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مشن یوپی ایس سی رہنمائی کیمپ کا انعقاد ہوا۔اس کیمپ کا افتتاح ادارے کے نائب صدر محمد رفیق شاہ سر کے ہاتھوں شمع روشن کرکےعمل میں آیا۔مشتاق مرزا سر اور عبدالقیوم شاہ سر نے پروگرام اور مشن کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔پروفیسر عرفان شیخ نے یوپی ایس سی امتحان کے تعلق سے* *مفصل معلومات بتلائی۔ڈاکٹر پروفیسر وقار شیخ نے یوپی ایس سی کے علاوہ دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کی بھی معلومات پیش کی اور کئی غریب اور اردو میڈیم کے طلبہ نے کیسے کامیابی حاصل کی پاور پاینٹ کے ذریعے دکھایا۔ڈاکٹر ہارون بشیر سر نے اس مشکل ترین امتحان کو آسان ترین کیسے بنایا جاسکتا ھے۔اسکے لئے ایک عملی پلان پیش کیا۔جس پر سنجیدگی سے عمل کرکے کامیابی حاصل کی جاسکتی ھے۔رفیق شاہ سر نے اس مشن کی کامیابی کےلئے دعائیں دیں اور مشن کے ذمہ داران کا تحفے دے کر استقبال کیا۔ عبدالکریم سالار نے بتلایا کہ مشن یوپی ایس سی کا جلگاؤں ضلعی دورہ مکمل ھو رھا ھے اور اس کارواں کا اختتامی* *پروگرام ستپڑا کے دامن میں آباد پال میں منعقد ہوگا۔طلبہ کی لگن،اساتذہ کی محنت اور رہنمائی اور والدین کی نگرانی و سرپرستی اگر اس مشن میں شامل رھی تو انشاءاللہ چھ سات سالوں میں اسکے مثبتی نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔اس موقع پر اسکول کے وہ طلبہ جنھوں نے مشن یوپی ایس سی کے گذشتہ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی انھیں انعامات سے نوازا گیا۔*
*رسم شکریہ مشتاق سرنے ادا کیا۔نظامت کے فرائض زبیر سر نےانجام دینے۔*
*پروگرام میں والدین اور اساتذہ کی خاصی تعداد موجود تھی۔*