Home जळगाव چوپڑا نیشنل پرایمری اسکول میں مشن یوپی ایس سی رہنمائی پروگرام

چوپڑا نیشنل پرایمری اسکول میں مشن یوپی ایس سی رہنمائی پروگرام

137

*چوپڑا نیشنل پرایمری اسکول میں مشن یوپی ایس سی رہنمائی پروگرام*

*چوپڑا شہر میں نیشنل پرایمری اسکول میں ساتویں اور دسویں کے دس ٹاپرس طلبہ کو یوپی ایس سی امتحان کیسے کریک کیا جا سکتا ہے اس تعلق سے رہنمائی کی گئی۔اس کیمپ کا افتتاح نیشنل سوسائٹی کے صدر جناب محمد حنیف شیخ نے کیا۔صدارت عبدالکریم سالار نے کی۔مشن کے مقاصد کو عبدالقیوم شاہ سر نے واضح کیا۔طلبہ کی اطمینان بخش رہنمائی ڈاکٹر وقار شیخ،ڈاکٹر ہارون بشیر اور عبدالکریم سالار نے اپنے صدارتی خطبے میں کی۔اس موقع پر ادارے کے ذمہ داران،صدر مدرس اور اساتذہ،والیدین،سرپرست اور بڑی تعداد میں خواتین اور طلباء موجود تھے۔جن میں شبیر علی،عبدالغفار،رفیق سر،حسین مستری،اسحاق منیار،عبدالباسط صاحب،کیندر پرمکھ چوہان صاحب اور دیگر حضرات موجود تھے۔پروگرام کی نظامت بحسن خوبی عظیم سر نے ادا کی۔*