Home महत्वाची बातमी شروع ہونگی دہلی، فیروز پور، ممبئی کے لئے مزید ٹرینیں

شروع ہونگی دہلی، فیروز پور، ممبئی کے لئے مزید ٹرینیں

138

کل سے شروع ہونگی دہلی، فیروز پور، ممبئی کے لئے مزید ٹرینیں

بھوپال: ریل انتظامیہ کے ذریعہ پونے -جموںتوی -پونے جھیلم اور ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس اسٹیشن سے فیروز پور – چھترپتی شیوراجی مہاراج ٹرمنس پنجاب میل آئندہ اطلاع تک اضافی اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ یہ ٹرین دنوں سمتوں میں منگل یکم دسمبر سے روزانہ چلائی جائیں گی۔ یہ اسپیشل ایکسپریس ٹرین بھوپال ریل ڈویزن کے مختلف اسٹیشنوں پر ہالٹ لیکر منزل کو جائے گی۔ بھوپال ریل ڈویزن کے رابطہ عامہ آفیسر آئی اے صدیقی نے بروز پیر اس کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ گاڑی نمبر 01077 پونے – جموں توی اسپیشل ایکسپریس آئندہ منگل یکم دسمبر سے آئندہ اطلاع تک روزانہ پونے اسٹیشن سے شام 5.20 بجے روانہ ہوکر اگلے دن صبح 6.55 بجے اٹارسی، 8.33 بجے حبیب گنج، 8.50 بجے بھوپال ہوتے ہوئے تیسرے دن صبح 10 بجے جموں توی اسٹیشن پہنچے گی۔

 

اسی طرح گاڑی نمبر 01078 جموں توی – پونے اسپیشل ایکسپریس آئندہ 3 دسمبر سے آئندہ اطلاع تک روزانہ جموں توی اسٹیشن سے رات 11.40 بجے روانہ ہوکر اگلے دن رات 11.15 بجے بھوپال، رات 11.32 بجے حبیب گنج، رات 1 بجے اٹارسی ہوتے ہوئے تیسرے دن دوپہر 3.55 بجے پونے اسٹیشن پہنچےگی۔ یہ اسپیشل ٹرین بھوپال ڈویزن کے کھنڈوا، چھنیرا،ہردا، ٹمرنی، باناپورا، اٹارسی، ہوشنگ آباد، حبیب گنج، بھوپال، ودیشا، گنج باسودا، بینا اسٹیشنوں پر رکے گی۔ اسی طرح گاڑی نمبر 02137 چھترپتی شیوراجی مہاراج ٹرمنس ممبئی – فیروز پور اسپیشل ایکسپریس منگل یکم دسمبر سے آئندہ اطلاع تک روزانہ چھترپتی شیوراجی مہاراج ٹرمنس اسٹیشن سے رات 7.35 بجے روانہ ہوکر اگلے دن صبح 7.50 بجے اٹارسی، صبح 9.28 بجے حبیب گنج، صبح 9.45 بجے بھوپال ہوتے ہوئے تیسرے دن صبح 5.10 بجے فیروز پور اسٹیشن پہنچے گی۔ وہیں گاڑی نمبر 02138 فیروزپور – چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس ممبئی اسپیشل ایکسپریس آئندہ 3 دسمبر سے آئندہ اطلاع تک روزانہ فیروزپور اسٹیشن سے رات 9.45 بجے روانہ ہوکر اگلے دن شام 4.45 بجے بھوپال، شام 5.02 بجے حبیب گنج،رات 6.42 بجے اٹارسی ہوتے ہوئے تیسرے دن صبح 7.35 بجے چھترپتی شیوراجی مہاراج ٹرمنس اسٹیشن پہنچے گی۔ یہ اسپیشل ٹرین راستے میں بھوپال ڈویزن کے کھنڈوا، کھرکیا، ہردا، باناپورا، اٹارسی، ہوشنگ آباد، حبیب گنج، بھوپال، ودیشا، گنج باسودا، بینا اسٹیشنوں پر ہالٹ لیکر چلے گی۔