Home जळगाव تعلیمی پالیسی پر اقرا اسکول میں سیمینار

تعلیمی پالیسی پر اقرا اسکول میں سیمینار

132
0

 

*اس پالیسی میں ایک مخصوص نظریے کا عکس نظر آتا ھے،طلبہ کے لئے اساتذہ کارول بھت اھم۔عبدالکریم سالار*

(جلگاؤں) اقرا کےزیر انصرام ا قرا اردو ہائی اسکول، سالار نگر، جلگاؤں میں ڈاکٹر عبدالکریم سالارکی صدارت میں *نئی* *تعلیمی پالیسی20* پر ایک روزہ سیمینار رکھا گیا۔ نئی تعلیمی پالیسی سے اپنے اساتذہ کو واقف کرانے، نئی تعلیمی پالیسی میں اساتذہ اور اسکول کے بدلتے رول کو سمجھنے، سابقہ پالیسیوں اور موجودہ پالیسی کے فرق کو سمجھنے،اس پالیسی کے رو سے درپیش چیلنج اور خدشات کو سمجھنے کے مقاصد سے یہ ایک روزہ سیمینار بہت کامیاب رہا۔
اس سمینارکے افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر شیخ ہارون بشیر نے درج بالا مقاصد پر اپنے خیالات پیش کیے۔اور بتایا کہ اپنی ہی اسکول کے سینئر اساتذہ کو نئی تعلیمی پالیسی کے مختلف عنوانات آپس میں تقسیم کیے گئے۔ جن میںشیخ نور محمد سر اور ریاض احمد شاہ سر نے نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے حصہ اول پر روشنی ڈالی۔دونوں حضرات نے PPT کا استعمال کرتے ہوئے School Education اس حصے کو موثر انداز میں پیش کیا۔ محترم ڈاکٹر شیخ انیس الدین سر اور محترم عبدالقیوم پنجاری سر نے اپنی کوششوں کے ذریعے Higher Education اس زمرے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جبکہ حصہ سوم اور چہارم پر محترم ذاکر خان سر نے اپنی کوششوں کا اعادہ حاضرین کے سامنے پیش کیا۔اس طرح مجموعی طور پر نئی تعلیمی پالیسی 2020 کو اپنے دیگر اسٹاف ممبران تک کامیابی کے ساتھ پہنچایا۔
صدر سیمینار ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے نئی تعلیمی پالیسی کا مجموعی طور پر جائزہ پیش کیا۔ساتھ ہی اقلیتی طبقے بالخصوص مسلمان جو تعلیمی، سماجی اور معاشی طور پر پسماندہ کہلاتے ہیں، ان کی فلاح کے لیے اس پالیسی میں کون سی سہولیات موجود ہیں یا ہونا چاہیے، اس بات پر روشنی ڈالی۔اس پالیسی کا کورونا کی وباء میں پیش کرنا کئی شبھات پیدا کرتا ھے اور ایک خاص دھنیت کا عکس بھی اس میں نظر آتا ھے۔ اس بات کا بھی خدشہ ظاہرکیا کہ پالیسی سے کہیں طبقاتی نظام وجود میں نہ آئے؟ اور اس کی مثالیں بھی دیں۔ موصوف نےاس بات کا بھی اظہار کیا کہ اس پالیسی کے نفاذ میں اساتذہ کا کلیدی رول رہے گا ۔ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دینے کے لئےاس نئی تعلیمی پالیسی کو پڑھنا اور سمجھنا بہت ضروری ہے۔ موصوف نے سیمینار کے انعقاد پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور اسٹاف کو دلی مبارکباد پیشکی۔اس سیمینار میں محترم ایس ایم ظفرچیئرمین اور عبدالرشید شیخ صاحب رکن اسکول کمیٹی نےخصوصی شرکت کی۔ اس سیمینار سےاقرا کے دیگر اداروں کے ہیڈ ماسٹر اور ذمہ داران اساتذہ جن میں شیخ گلاب اسحاق سر، قاضی اختر الدین، قاضی ضمیراشرف ، ڈاکٹر وقار عبدالرزاق سر، اور شیخ ذاکر بشیر نے بھی استفادہ کیا۔ اس سیمینارکے شرکاء کو ورکنگ لنچ بھی دیا گیا۔ نظامت رضوان سر نے بخوبی ادا کی۔محترمہ محفوظہ بسم اللہ خان نے سبھی کا شکریہ ادا کیا اور سیمینار اختتام پذیر ہوا۔

Previous articleशहर काँग्रेस कमिटीतर्फे कांदा निर्यात बंदीचा निषेध
Next articleवर्धा फ्लँश.
भारत सरकारने फेब्रुवारी 2021 पासून अधिसूचित केलेल्या नव्या माहिती तंत्रज्ञान (मध्यस्थ मार्गदर्शक सूचना आणि डिजिटल माध्यमांसाठीची आचार संहिता) नियम 2021 अंतर्गत असलेल्या डिजिटल माध्यमांसाठीच्या आचार संहितेचे आम्ही पालन करतो. तरीही एखाद्या बातमीविषयी आपली तक्रार असल्यास आमच्या वेब माध्यमचे तक्रार निवारण अधिकारी आणि स्वनियमन संस्थेकडे विहित नमुन्यात अर्ज करू शकता. आपल्या तक्रारीचे निराकरण केले जाईल.