
نئی دہلی، 6جولائی (یو این آئی) یونیورسٹیز گرانٹس کمیشن نے کورونا وبا کے مدنظر کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آخری برس کے امتحانات ستمبر کے آخر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انسانی وسائل کو فروغ وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے پیر کو ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ یوجی سی نے اس سلسلہ میں اپریل کو جاری پرانی ہدایات کو بدلتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔











































