Home महत्वाची बातमी مسلمان اپنے مفتیان اور علمائےکرام کے احکامات کے مطابق عیدالفطر کی نماز...

مسلمان اپنے مفتیان اور علمائےکرام کے احکامات کے مطابق عیدالفطر کی نماز گھروں پر ھی ادا کریں۔۔۔

487

آج ھم سب کی زندگی میں رمضان،شب قدر اور عید کی نماز اور موجودہ حالات ھمیشہ یاد دھیں گے۔آج پوری دنیا کورونا وائرس کی زد میں ھے۔پورے عالم میں ایک معمولی سے ان دیکھے کیڑے نے بڑی بڑی طاقتوں کو زیر زیر کر کے رکھ دیا ھے۔انسان خدا کے اس وبائ اعذاب کے سامنے بے بس ومجبور کھڑا ھے۔ھم سب اٗللہ سے پناہ مانگتے ہیں۔شاید یہ ھمارے اعمال ھی کا نتیجہ ھے۔اللہ ھمارے گناہوں کو معاف فرمائے۔آمین۔
ضلع کےکئی دوستوں اور ذمہ داران نے کہا کہ حکومت سے عیدگاہ اور مساجد میں عید الفطرکی نماز پڑھنے کی سب طرف سے اجازت مانگی جائے۔ لیکن ھم نے ان کے جذبات کی قدر کرتے ھوئے جب سمجھایا تو انھیں اطمینان ھوا۔وھی بات آپ سے کہنے جارھا ھوں۔
موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت نے ۳۱ مئی تک لاک ڈاون نافذ کیا ھے۔مگر ریاستی سطح پر مختلف ریاستوں نے اس لاک ڈاون میں کچھ سہولتیں بھی دی ھیں۔جہاں تک مذہبی تقریبات کی اجازت کا معاملہ ھے تو کہیں بھی کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کو اجتمائی طور پر عبادت کرنے کی پورے ملک میں ایسی اجازت نہیں دی گئی ھے،لہذا صرف مسلمانوں کو حکومت اجازت دے گی؟کوئی امکان نہیں۔دوسری طرف *الحمداللہ ھمارے مختلف* *مسالک کے مفتیان حضرات اور علمائے دین نے متفقہ طور* *پر موجودہ حالات میں* *عیدالفطر کی نماز گھروں پر ھی ادا کرنے کے احکامات جاری کئے ھیں۔شب قدر میں بھی قبرستان میں جانے سے منع کیا گیا ھے۔ لہذا امیر کی اعطاعت ھم مسلمانوں پر واجب ھے*۔اس کے لئے کسی سے اجازت مانگنے کی گنجائش نہیں رھتی۔تمام ذمہ داران اور اکابرین ملت سے گذارش ھے کہ کسی گاؤں یا شہر میں اس بات کو لیکر کوئی مسلہ یا تنازعہ پیدا نہ ھونے دیاجائے بلکہ۔۔
اس سال ھم عید نہایت سادگی سے منائیں اور بازاروں میں خریدی کےلئے نہ جائیں اور اپنے اطراف کے غریبوں،مسکینوں اور ضروت مندوں کا ممکنہ تعاون کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*احقر۔۔۔۔۔عبدالکریم سالار*۔
*صدر۔اقراء ایجوکیشن* *سوسائٹی۔جلگاوں*۔