Home महत्वाची बातमी دعوت اسلامی کیجانب سے ان مشکل حالات میں راویر میں امدادی پیکیج...

دعوت اسلامی کیجانب سے ان مشکل حالات میں راویر میں امدادی پیکیج تقسیم کیاگیا ۔

38
0

راویر :-کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ملکوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہے وہیں ہمارے ملک ہندوستان میں بھی اکیس دن کا لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے ہر خاص و عام کو آزمائش کاسامنا ہے ، خاص کر وہ طبقہ جو روزکماتا اور روزکھاتا ہے اس وقت کافی زیادہ متاثر ہے۔ ایسے سفید پوش پریشان حال لوگوں کی امداد کے لئے عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی پورے ہندوستان میں کرونا وائرس ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اھتمام امداد رسائی کی مہم چلا رہی ہے
جس کے تحت ضرورت مند حضرات کو امدادی پیکیج پہونچایا جارہا ہے ۔راویر شہرکے دعوت اسلامی کے ذمہ دران نے سفید پوش حاجت مندوں کی نہ صرف تلاش کی بلکہ 160 گھروں کے دروازوں تک بنفس نفیس جاکر راشن اور رقم پہونچائی ۔
اس موقع پرمبلغ دعوت اسلامی سلیم عطاری کامل عطاری نگران راویر ڈویژن نے اہل خیر حضرات سے گزارش کی کہ وہ بھی اپنے آس پاس ایسے ضرورت مند حضرات کی ضرور مدد کرے اس موقع پر اسماعیل عطاری، رئیس عطاری، سلیمان مستری موجود تھے ۔

Unlimited Reseller Hosting