Home महत्वाची बातमी دعوت اسلامی ہند کیجانب سے ان مشکل حالات میں بھساول میں امدادی...

دعوت اسلامی ہند کیجانب سے ان مشکل حالات میں بھساول میں امدادی پیکیج اور نقد رقم تقسیم

45
0

۔
بھساول 14 اپریل بروز منگل:-کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ملکوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہے وہیں ہمارے ملک ہندوستان میں بھی 3 مئی تک کا لاک ڈاؤن جاری رہے گا جس کی وجہ سے ہر خاص و عام کو آزمائش کاسامنا ہے ، خاص کر وہ طبقہ جو روزکماتا اور روزکھاتا ہے اس وقت کافی زیادہ متاثر ہے۔ ایسے سفید پوش پریشان حال لوگوں کی امداد کے لئے عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی پورے ہندوستان میں کرونا وائرس ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اھتمام امداد رسائی کی مہم چلا رہی ہے
جس کے تحت ضرورت مند حضرات کو امدادی پیکیج پہونچایا جارہا ہے ۔بھساول شہرکے دعوت اسلامی کے ذمہ دران نے سفید پوش حاجت مندوں کی نہ صرف تلاش کی بلکہ 150 گھروں کے دروازوں تک بنفس نفیس جاکر راشن اور بہت زیادہ پریشان حال لوگوں کے لئے فی خاندان بارہ سو روپیے نقد رقم پہونچائی ۔
اس موقع پرمبلغ دعوت اسلامی سید عمران عطاری نگران بھساول ڈویژن نے اہل خیر حضرات سے گزارش کی کہ وہ بھی اپنے آس پاس ایسے ضرورت مند حضرات کی ضرور مدد کرے اس موقع پر اظہر قادری، یوسف خان برکاتی، حاجی شاکر، رفیق قادری، حاجی تنویر عطاری، سعید عطاری سید صابر، اور رفیق روشن موجود تھے ۔

Unlimited Reseller Hosting