Home महत्वाची बातमी *الفیض فاونڈیشن کی جانب سے گھریلو اشیاء کے کٹ تقیسم۔۔

*الفیض فاونڈیشن کی جانب سے گھریلو اشیاء کے کٹ تقیسم۔۔

46
0

*الفیض فاونڈیشن کی جانب سے گھریلو اشیاء کے کٹ تقیسم۔۔۔۔۔۔*

راویر (شیخ شریف)

یوں تو جلگاوں میں
الفیض فاونڈیشن کی جانب سےکورونا وائرس کے احتیاط کے بارے میں ھندی اور اردو زبان میں عوام میں بیداری کیلئے براوچر تقسیم کیے گئے ت بھیلگاوں میں لاک ڈاون کے درمیان سارے ذرائع روزگار بند ھونے کی وجہ سے مزدور پیشہ اور غریب لوگوں کو روزمرہ کی ضرو ریات پوری کرنے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے شہر کی مختلف تنظیموں کی جانب سے اناج اور دیگر کھانے پینے کے کٹ تقیسم کئے گئے ۔ 26 مارچ کو الفیض فاونڈیشن کی جانب سے بھی شنی پیٹھ پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر سسے صاحب کے ھاتھوں تقسیم کا کام شروع کیا گیا۔فاونڈیشن کے روح رواں عبدالکریم سالار کی رھنمائ میں شہر کے مختلف محلوں اور علاقوں میں بلا لحاظ مذھب و ملت فاونڈیشن کی جانب سے کل 1357 کٹ تقیسم کئے گئے۔جس میں بلی رام پیٹھ،شنی پیٹھ،گولی وڑا،موچی گلی میں تین مرتبہ 459 کٹ،شیواجی نگر 35 کٹ،شیو کالونی،ایم آئی ڈی سی،اور جنرل 251 ،تانباہ پور188،اندرا نگر 26،پمپرالہ ھڈکو 165،سپریم کالونی 35،چوگلے پلاٹ،کھڑکیا چال اور سٹی کالونی 48،کے جی این پارک اور رضا کالونی 18،لکشمی نگر اوانا روڈ 50،ایم آر گروپ 80،ان کٹ کے علاوہ فاطمہ نگر میں 90 کلو دال،گیندہ لال میل میں500 کلو گیہوں اور 200 کلو چاول،دھرن گاؤں میں 120 آدھا کلو تیل پیکٹ،ناتھ فاونڈیشن کو 150 کلو آٹا ،75 کلو چاول اور 30 کلو دال،رضا کالونی میں 30 کلو شکر،30 کلو دال اور 30 کلو تیل تقسیم کیا گیا۔ فاونڈیشن کے صدر عبدالعزیز سالار نے بتلایا کہ اٗللہ کے فضل وکرم اور ھماری فیملی اور فیملی کے احباب کے تعاون سے ھم یہ خدمت کرپائے۔اس کام کو انجام دینے میں جن نوجوانوں نے محنت کی اس میں نمایاں طور پر رئیس قریشی،ساجد سالار،وقار خان،ریحان سالار،عرفان پینٹر،وسیم باپو،آصف شیخ،جمیل شیخ،شفیع ممبر،سید صاحب،نثار مستری،نثار کاکر،نور شاہ،الفیض پٹیل،ناصر اقبال،اویس سالار،پینٹو ایم آر شامل ہیں۔

Unlimited Reseller Hosting