Home उर्दू اقرا یونانی کالج میں نمایاں کام کرنے والی ٹیم کا اقرأ سوسائٹی...

اقرا یونانی کالج میں نمایاں کام کرنے والی ٹیم کا اقرأ سوسائٹی کی جانب سے

98

 

*اقرأ ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام اے آر کالسیکر یونانی کالج میں کویڈ ١٩ کے زمانے میں ‘نان* *کویڈ ہاسپٹل’اور اقرأ ھیلتھ کیر سینٹر’ کامیابی کے ساتھ چلانے اور اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے* *جن ڈاکٹرس اور اسٹاف نے رات دن محنت کی اور سیکٹروں مریضوں کو نہایت ہی مناسب فیس میں ان کی صحت یابی کے لئے انتھک محنت کی ایسے ڈاکٹرس اوراسٹاف کا ادارے کی جانب سے توسیفی سرٹیفکیٹ اور خصوصی استقبال کیا گیا۔جن میں اس ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر شعیب شیخ،کیمپس انچارج افضل* *شیخ،یاسمین پٹیل،نرس گیتا جوشی،وندنا گوٹے،سید مسعود (لیب انچارج) جاوید* *شیخ،نورمحمد،اشوک باری اور عارف قلندر شامل ہیں۔*
*پروگرام کی صدارت عبدالکریم سالار نے کی۔مہمان خصوصی کے طور پر جنرل سیکریٹری اعجاز ملک،ڈاکٹر طاہر شیخ،عبدالمجید ذکریا،عبدالرؤف شیخ،ظفر احمد شیخ،عبدالرشید شیخ,ڈاکٹر ذبیع اللہ شاہ،عبدالعزیز سالار،عبدالغنی میمن،عبدالنبی باغبان،طارق انور اور دیگر عمائدین موجود تھے۔*