Home जळगाव IYF راویر کے زیر اہتمام یک روزہ اجتماع وتقسیم انعامات تقریب*

IYF راویر کے زیر اہتمام یک روزہ اجتماع وتقسیم انعامات تقریب*

360

۔ *IYF راویر کے زیر اہتمام یک روزہ اجتماع وتقسیم انعامات تقریب*

راویر ( نامہ نگار ) : مورخہ 31 جنوری 2021 ء بروز اتوار کو *اسلامک یوتھ فیڈریشن* *( IYF ) راویر* کی جانب سے طلباء و نوجوانوں کیلئے ایک روزہ اجتماع بعنوان *” کونوں انصار اللہ ”* منعقد کیا گیا تھا جس میں تنظیم کے مقامی و غیر مقامی محترم مہمان خصوصی مقررین حضرات نے مختلف عنوانات پر طلباء و نوجوانوں کی پر زور رہنمائی و تربیت کی’ پروگرام کا آغاز درس قرآن پاک سے کیاگیا نیز باہر سے تشریف لائے مہمان حضرت مولانا محترم نعیم فیضی صاحب ( برہان پور ) نے سیرت صحابہ ( حضرت مصعب بن عمیر رض ) کی سیرت طیبہ بیان کرتے ہوئے طلباء و نوجوانوں کو خوب Motivate کیا تاکہ وہ آپ رض کی سیرت سے سرشار ہو کر خود کی اپنی زندگی کو حضرت مصعب بن عمیر رض کی زندگی کے سانچے میں ڈھالیں۔ ساتھ ہی ساتھ مقامی مہمان مقرر حضرت مولوی مدثر عالم صاحب نے حالات حاضرہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مومن کو کبھی حالات سے مایوس نہیں ہونا چاہیئے بلکہ اس پر صبر تحمل و استقامت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ یہ کوئی نئے حالات نہیں ہیں بلکہ حق و باطل کے مابین یہ کشمکش روزے اول سے چلی آرہی ھے انشاء اللہ یہ حالات بھی بدلیں گے اسلام غالب ہونے کے لئے آیا ھے یقیناً اللہ تعالیٰ مومنین کے ساتھ ھے۔

اس پروگرام کو دو حصوں میں منقسم کیا گیا جہاں پر پہلا حصّہ طلباء و نوجوانوں کیلئے تو دوسرا ” کاروانِ عقاب” کے لئے مختص رکھا تھا۔ IYF طلباء و نوجوانوں کی ایک ملک گیر اسلامی تنظیم ھے جس کا نصب العین انفرادی واجتماعی زندگی میں اسلام کے نفاذ کے ذریعے اللّہ کی رضا کا حصول ھے’ ” کاروانِ عقاب” اسی تنظیم کاایک اہم شعبہ ھے جس کا مقصد بچوں میں دینی و تعلیمی فکر کو مختلف عنوانات و مختلف اجتماعات کے ذریعے مضبوط و مستحکم کرنا ھے اسی ضمن میں قوی مومن کمزور مومن سے بہتر ہیں اس حدیث رسول ﷺ کی روشنی میں تنظیم نے ریاست گیر 17 جنوری کو ” اسپورٹس ڈے 2021 ” کا انعقاد کیا تھا جس کو شہر راویر نے بھی عید گاہ میدان پر بڑے اہتمام کے ساتھ منایا تھا۔ ان مختلف کھیلوں میں تقریباً 30 سے زائد بچوں نے حصہ لیا تھا ان کھیلوں کے مقابلوں میں اول مقام حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے نورانی مسجد مومن پورہ راویر میں بعد نمازِ ظہر ایک دینی تقریب منعقد کی گئی جس میں بچوں کو ٹروفی ‘ میڈل وسند اعزازی انعامات سے سر فراز کیا گیا۔ اس اہم دینی تقریب میں کاروانِ عقاب کے ریاستی صدر بطور مہمان خصوصی محترم نوشاد علی صاحب’ آکوٹ موجود رہے آپ نے تمام سامعین سے دل نشین انداز میں عوامی خطاب فرمایا نیز صبح 10:15 سے چل رہے طلباء و نوجوانوں کے پروگرام کی باقی زاد راہ بعنوان کونوں انصار اللہ پر بھی بڑے جوش و خروش کے ساتھ اپنی گفتگوں رکھی نظامت کے فرائض تنظیم کے مقامی ساتھیوں نے انجام دیا اس پروگرام میں بچے، بڑے سرپرست والدین حضرات طلباء و نوجوان اور شہر کی دیگر معزز شخصیات موجود رہی اس طرح تنظیم کے مقامی کارکن کی مختصر دعا پر اس یک روزہ اجتماع و تقسیم انعامات تقریب کا اختتام ہوا۔