Home जळगाव اکاڈمی کی جانب سے شعراء حضرات کو “نشان مجروح ایوارڈ”

اکاڈمی کی جانب سے شعراء حضرات کو “نشان مجروح ایوارڈ”

156

*مجروح اکاڈمی کی جانب سے شعراء حضرات کو “نشان مجروح ایوارڈ”*

جلگاؤں کی مجروح اکاڈمی کی جانب سے برہان پور اور جلگاؤں کے شعراء کو”نشان مجروح ایوارڈ” تفویض کرکے ان کی پذیرائی کی گئی اور ان کی ادبی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔
اس پروگرام اور شعری نشست کا افتتاح مہاراشٹر منیار برادری کے صدر فاروق شیخ کے ہاتھوں شمع روشن کرکے کیا گیا۔پروگرام کی صدارت افرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عبدالکریم سالار نے فرمائی۔جن شعراء اکرام کو ایوارڈ تفویض کئے گئے ان اسماۓ گرامی عبدالقیوم راز(مارول) چراغ الدین چراغ (برہان پور)تاج محمد تاج،شعر اشنا (برہان پور) ماڈل پالدھوی(سورت)صائد جیلانی (جلگاؤں) اخلاق نظامی(مارول)قاضی ضمیر اشرف(جلگاؤں،شکیل انجم (جلگاؤں) شامل ہیں۔
پروگرام کی غرض وغایت اکاڈمی کے صدر ڈاکٹر شفیق ناظم نے بیان کی۔نظامت بحسن و خوبی شعور آشنا نے انجام دی۔مہمان خصوصی کےطور پر ڈاکٹر ڈی ایم خان (اورنگ آباد)مہیندر باہیتی موجود ٹھے۔تقریب کو کامیاب بنانے کےلئے قاضی ضمیر اشرف (سیکریٹری) عبدالرشید پنجاری،ڈاکٹر اسلم،نیاز ملک اوردیگر رفقاءنے خوب محنت کی۔
پروگرام کا اختتام موجود شعراء کی کامیاب شعری نشست پر ھوا۔