
ٹیپو سلطان چوک گروپ کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ
*جلگاؤں تانباہ پور اس علاقے میں ٹیپو سلطان ملٹی چوک گروپ کی جانب سے شیواجی گارڈن کے میدان میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔اس ٹورنامنٹ کا مقصد مختلف گروپ کے نوجوانوں کو ایک جگہ جمع کرکے ان کی دوریوں کو دور کرکے ان مں آپس کے تعلقات کو بڑھانا اور آپس میں محبت کا جذبہ پیدا کرنا ھے۔اس ٹورنامنٹ کا افتتاح اقرأ سوسائٹی کے صدر عبدالکریم سالار کے ہاتھوں عمل مں آیا۔اسی مقابلے کے تقسیم انعامات کا پروگرام شہید عبدالحمید چوک تانباہ پور مں منعقد ہوا۔پہلآ انعام گیارہ ھزارآرکو کے بشیر بھائی برہانی اور دوسرا انعام پانچ ھزار عزیز سالار کی جانب سے دیا گیا۔بیسٹ بالر،بیسٹ بیسٹمنٹ،کیچر،چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کو ایڈوکیٹ ناظم علی، ریاض کاکر،فیروز بیلدار،حاجی واحد خان،ارشد عرف سونو بھائی ان حضرات کی جانب سے دئیے گئے۔تقسیم انعامات بدست جناب نثار بیگ (صدر نور خاندیش ٹرسٹ ممبئی) عبدالکریم سالار،سعید انجنیئر ممبئی،اخلاق سر ممبئی،باسط صاحب،سید سعید صاحب،شیخ خالد سر،ھدایت ٹھیکیدار،ایڈوکیٹ ناظم علی،حاجی واحد خان،ذاکر باغبان،ساجد سر وغیرہ مہمان شریک تھے۔سوسائٹی کے صدر جمیل شیخ نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا اور نظامت کے فرائض بھی انجام دیئے۔*
*پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے خلیل شیخ،رضوان باغبان،اسلم شیخ،اکرم شیخ،مزمل شیخ اور ساتھیوں نے کڑی محنت کی۔*











































