जळगाव

بھالود تعلقہ بیاول میں ابن کلثوم اردو ہائی اسکول میں مشن یو پی ایس سی رہنمائی پروگرام منعقد

 

مشن یوپی ایس سی کارواں گذشتہ ایک مہینے سے ضلع کے تمام اردو میڈیم پرایمری اور ہائی اسکولوں کے ساتویں اور نویں جماعت کے ٹاپرس طلبہ کو اسی سطح سے ہندوستان کے سب سے بڑے امتحان یو پی ایس سی کو کیسے کریک کیا جاسکتا ھے؟ اس تعلق سے رہنمائی کیمپ بہت کامیابی کے ساتھ منعقد کیے جارھے ھیں۔
بھالود میں ادارے کے سیکرٹری جا بر خان نے پروگرام کی غرض وغایت بیان کی اور مہمانوں کا استقبال کیا۔مشن کے متعلق معلومات عبدالقیوم شاہ سر نے بتلای۔پروفیسر عرفان نے یوپی ایس سی امتحانات کی مفصل معلومات پاور پاینٹ کے ذریعے پیس کیا۔ڈاکٹر وقار شیخ نے ویڈیوز کے ذریعے مسلم کامیاب طلبہ جو اب کلکٹر اور ڈی ایس پی بنے ہیں ان کے انٹرویو بتلاتے۔ڈاکٹر ہارون سر نے کامیابی حاصل کرنے کا منظم پلان پیش کیا اور مشکل ترین اس امتحان کو آسان ترین کیسے بنایا جاسکتا ھے اس پر طلبہ کی رہنمائی کی۔اپنے صدارتی خطبے میں عبدالکریم سالار نے طلبہ،سرپرست اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور بچوں کے روشن مستقبل کے لیے خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی۔ پروگرام مں بھالود کے علاؤہ اطراف کے گاؤں کے طلبہ کی خاصی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر مسلم پنج،اساتذہ،سرپرست اور انتظامیہ کے اراکین بڑی تعداد مں موجود تھے۔جن میں ڈاکٹر صابر،رفیق پنجاری،عبدلسلام سیٹھ،ظہور مستری،کالو سیٹھ،ظفراللہ خان،رشید منصوری،الطاف منیار،توصیف سر،نزاکت سر،سلیم سر اور دیگر حضرات شامل تھے۔نظامت انور سر نے کی رسم شکریہ عارف سر نے ادا کیا۔

➡ पोलीसवाला ऑनलाईन मीडिया

मुख्य संपादक –

➡ विनोद पञे
सा. पोलीसवाला

मो. 9325555825 / 9552951825

संपादक –

➡ अमीन शाह
पोलीसवाला ऑनलाईन मीडिया

मो. 9421471752