Home महत्वाची बातमी محمد نثار صاحب اپنے مالکِ حقیقی سے جا ملے

محمد نثار صاحب اپنے مالکِ حقیقی سے جا ملے

165

بلڈ انہ سید توصیف۔ وہ ایک شخص جو ہمیشہ کے لئے ہوگیا خاموش. وہ اک فرد نہیں بلکہ اپنے آپ میں اک انجمن تھا۔ہاں!مرحوم محمد نثار صاحب (یٹائرڈ ٹیلی فون آپریٹر) ، جوبتاریخ24جولائی بروز جمعہ شام 6:30 بجے حرکت قلب کے بند ہوجانے سے اس دار فانی سے دار بقاء کو کوچ کر گئے۔ مرحوم انتہائی نفاست پسند و کم سخن تھے۔ اپنی ملا زمت سے سبکدوش ہوئے تقریبا 6سات مہینے ہی ہوئے تھے۔ آپ ملت کالونی، کھام گاؤں، ضلع بلڈانہ کے مقیم تھے جو محلے کے لیے بہترین پڑوسی تھے ایسے پڑوسی کہ کبھی کسی قسم کی تکلیف یا پریشانی کسی کومرحوم سے نہیں ہوئی، بلکہ ہمیشہ ایک حوصلہ ہی ملتا رہا۔ مرحوم نے اپنے پیچھے والدہ، اہلیہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں۔ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین