
مہارشٹرا میں ٥٠ آی پی ایس افسران کا تبادلہ
ممبئی 18ستمبر
مہاراشٹراحکومت نے جمعرات کو پرنسپل سکریٹری امیتابھ گپتاسمیت50 سے زیادہ آئی پی ایس افسران کا تبادلہ محکمہ داخلہ میں کردیا۔ امیتابھ گپتاکوپونے کاپولیس کمشنر بنایا گیا ہے۔ امیتابھ گپتایس بینک اور پنجاب اور مہاراشٹر کوآپریٹو بینک کے گھوٹالوں کے سلسلے میں مبینہ طور پر کاروباریوں کپل اور دھیرج ودھاون کو پٹن کے قریب کھنڈالہ سے ستارا ضلع کے مہابلیشورتک جانے کی اجازت دینے کی وجہ سے خبروں میں تھے۔لاک ڈاؤن میں ٹریول اجازت نامے پرہنگامہ آرائی کے بعد امیتابھ گپتا کو ریاستی حکومت نے لازمی رخصت پربھیج دیاتھا لیکن بعد میں اس معاملے کی تحقیقات کرنے والے ایک پینل نے انھیں بری کردیاتھا۔جمعرات کی شام مہاراشٹرا حکومت کے جاری کردہ حکم کے مطابق 41 نئے آئی پی ایس افسران کو نئی پوسٹنگ دی گئی ہے ، جبکہ باقی افسروں کو ابھی تک نئی پوسٹنگ نہیں دی گئی ہے۔پونے کے سابق پولیس کمشنر کے ، وینکٹیشم کوایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (خصوصی سروس) جبکہ ممبئی کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے ڈپٹی کمشنر پولیس(انسداد منشیات سیل) شیودیپ لانڈے کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کے طور پر ترقی دی گئی ہے۔










































