Home उर्दू جلگاؤں کے اردو اسکولوں کے طلباء کے لئے خوش خبری،اردو میڈیم طلباء...

جلگاؤں کے اردو اسکولوں کے طلباء کے لئے خوش خبری،اردو میڈیم طلباء کو ملے گا فری ایپ

159

 

ضلع جلگاؤں کی پہلی سے دسویں مراٹھی میڈیم اسکولوں کے لیئے ھر مضمون کا ایپ تیار کیا جا رہا ھے۔یہ اںپ پونا کی ایک تنظیم VAPA & V…School Application Pune کی جانب سے ریاست میں شروع کیا گیا ھے۔جو طلباء کی تعلیم کے لیۓ نہایت اہم رول ادا کرینگا۔خوشی کی بات یہ ھے کہ ہمارے ضلع کے کلکٹر ابھیجیت راؤت صاحب اور ضلع پریشد کے سی ای او صاحب کی خاص ایما پر اردو اسکولوں کے لئے بھی اردو میں یہ ایپ تیار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ھم ان دونوں افسران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ ملک کو ایسے افسران میسر ھوں۔لہذا جلگاؤں یہ پہلا ضلع ہوگا جہاں اردو اسکولوں کے لۓ ایسا ایپ تیار کیا جارہا ھے۔
یہ کام ضلع پریشد کے اے ڈی آئی خلیل شیخ کی رہنمائی میں مختلف اسکولوں میں جاکر اس کام کو انجام دے رہے ہیں۔اسی سلسلے میں ایک اھم میٹنگ اقرأ مہروں میں منعقد ہوئی۔جس میں اقرأ کے صدر عبدالکریم سالار،خلیل شیخ،ھارون بشیر سر،گلاب شیخ سر،قاضی اخترالدین،نور محمد سر،ریاض شاہ سر،کیندر پرمکھ مشتاق سر،واپا ٹیم کے پرفل سر،روتوجا میڈم، آدیتی میڈیم اور سدھیر سرشریک تھے۔ اس پروجیکٹ پر الطاف علی سر،عارف خان سر بورنار اور دیگر اساتذہ اپنی خدمات انجام دے رھے ھیں۔واپا پونا کی اس ٹیم کے اعزاز میں میٹنگ کے بعدظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔
ضلع کے تمام اردو اساتذہ سے گذارش ہے کہ وہ اس پروجیکٹ کا حصہ بن کر اسے کامیاب بنائیں۔